ابنا: امريکي شہر بوسٹن ميں ميراتھن کے دوران ہونےوالے بم دھماکوں کے بعد لندن ميراتھن کے منتظم اعلي نيک بيٹل نے بي بي سي سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بوسٹن دھماکوں کے بعد اتوار کو ہونےوالي لندن ميراتھن کي سيکورٹي کو مزيد سخت بنايا جانا ناگزير ہوگيا ہے -انہوں نے کہا کہ بوسٹن دھماکوں سے لندن ميراتھن پر کوئي اثر نہيں پڑے گا صرف سيکورٹي کے انتظامات سخت کرنے ہوں گے - انہوں نے کہا کہ لندن ميراتھن کو کسي صورت ميں ملتوي نہيں کيا جائے گا –لندن ميراتھن ميں تين سو ستر کھلاڑي حصہ لے رہے ہيں –
.....
/169